261

ملک کو معیشت سمیت کافی چیلنجز کا سامنا ہے ، اسد قیصر

صوابی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے اب تک چھ قوانین پاس کی ہے اور آئندہ اجلاس میں ایک بڑی قانون سازی بھی کرائی جائے گی جو قوم کے لئے انتہائی مفید ہو گا ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی فکر نہ کریں ہماری حکومت تمام تر فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کرئے گی۔ ان خیالات کااظہار شاہ منصور جہانگیرہ روڈ اور ہنڈ پارک روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو معیشت سمیت کافی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود تمام فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کے مصنوعات میں اضافے کا تعین عالمی مارکیٹ ہوتا رہتا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بات بھی کرونگا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں صنعت و تجارت کو ترقی دینے ، کاشتکاروں کو بڑا پیکیج دینے جب کہ نوجوان اور خواتین کے لئے خصوصی پیکیج بھی لایا جارہا ہے اور آئندہ بجٹ میں ان جیسے بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ اور وومن کے لئے الگ منسٹری بھی قائم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ملک میں کاروبار شروع ہونے سے روزگار پر قابو پالیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے فنانس بل پاس کر کے بزنس مینوں کو ریلیف دی ہے جب کہ بجٹ میں کاشتکاروں کے لئے پیکیج لے کر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈ ایک تاریخی مقام ہے یہاں الیگیذینٹڈر گریٹ نے قیام کر کے مغل بادشاہ نے قلعہ تعمیر کیا یہ اہمیت کا حامل علاقہ ہے ہنڈ میوزیم تاریخ کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے اس کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ یہاں کے دریائے سندھ کے پانی اور خوبصورت بیلہ جات کے باعث جدید پارک قائم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو اے کٹیگری کا درجہ دیا گیا ہے جب کہ کھنڈہ ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا اور اس میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بھی قائم کی جائے گی ۔