40

فواد چوہدری کا سشما سوراج کو کرارا جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندو لڑکیوں کا اغوا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے نارواسلوک کیا جاتاہے۔

سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کامعاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، یہ عمران خان کانیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مودی کابھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتاہے، امید کرتے ہیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھارتی اقلیتوں کےحقوق کےمعاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

Mam its Pakistin internal issue and rest assure its not Modi’s India where minorities are subjugated its Imran Khan’s Naya Pak where white color of our flag is equally dearer to us.I hope you ll act with same diligence when it comes to rights of Indian Minorities

Chowkidar Sushma Swaraj@SushmaSwaraj

I have asked Indian High Commissioner in Pakistan to send a report on this. @IndiainPakistan
Two Hindu girls abducted on Holi eve in Pakistan's Sindh http://toi.in/tlMF9b/a24gk  via @TOIWorld

13.1K

11:51 AM - Mar 24, 2019

Twitter Ads info and privacy

5,799 people are talking about this

واضح رہے کہ ڈھرکی کی 2 ہندو لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اس کا نوٹس بھی لیا ہے لیکن خود کو جمہوریت کا چیمپیئن سمجھنے والی بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کی تھی کہ انہوں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔