37

تخت بھائی تک 37کلومیٹرکاریلوے ٹریک بحال

اسلام آباد۔خیبرپختونخوا کے تاریخی مقام تخت بھائی تک 37کلومیٹرکاریلوے ٹریک بحال کردیاگیا،وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمداتوار کوتحت بھائی ریلوے سٹیشن کادورہ کریں گے ، نوشہرہ سے ضلع ملاکنڈکے آخری سٹیشن درگئی تک مکمل ٹریک بحال کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ،درگئی تک ٹریک بحالی میں تحت بھائی میں این ایچ اے کابنایاگیاٹریفک کا پل بحالی میں بڑی رکاوت ہے جس کے لیے ریلوے انجینئرز کی ٹیم دورہ کرے گی۔

64کلومیٹرکے ٹریک پر 6ریلوے سٹیشن ہیں چوتھے مرحلے میں مردان سے چارسدہ تک ریلوے ٹریک بحال لیاجائے گا۔ریلوے حکام کاکہناہے کہ ٹریک بحالی کے لیے وسائل ریلوے نے خود فراہم کئے سفاری اور مسافرٹرین چلائی جائے گی۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے کے پشاور ڈویژن نے نوشہرہ سے بدھ مت کے تاریخی مقام تحت بھائی تک37کلومیٹرکا ریلوے ٹریک بحال کردیاہے جبکہ ٹرین چلانے کے لیے آخری مرتبہ ٹرائل بھی مکمل کرلیاگیاہے ۔

نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے ٹریک 12سال سے زائدعرصہ تک مکمل غیرفعال تھا اورلوگوں نے ٹریک پرقبضہ کیاہواتھاجس کوتحت بھائی تک قبضہ وگزارکرکے بحال کیاگیاہے نوشہرہ سے ضلع ملاکنڈ کے آخری سٹیشن درگئی تک 65کلومیٹر کاٹریک ہے اس ٹریک کو پہلے مرحلے میں نوشہرہ سے مردان تک اور ادوسرے مرحلے میں مردان سے تحت بھائی تک بحال کل 37کلومیٹرکاٹریک بحال کیاگیاہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ اب تحت بھائی سے ملاکنڈکے آخری ریلوے سٹیشن درگئی تک جو کہ 27کلومیٹر بنتاہے کومکمل بحال کرنے کافیصلہ کیاگیاہے تیسرے مرحلے میں سب سے بڑی رکاوٹ تحت بھائی میں این ایچ اے کاپل ہے جو کہ ریلوے ٹریک کے اوپربنایاگیاہے اس حوالے سے 24مارچ بروزاتوار کووفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدتحت بھائی کادورہ کریں گے اور ا ن کے ہمراہ ریلوے انجیئنرزکی ٹیم بھی ہوگی جو اس مسئلہ کاجائزہ لے کرحل پیش کرئے گی ۔

تحت بھائی تک ٹریک بحال ہونے کے بعد جس وقت بھی صوبہ خیبرپختون خواکی وزارت سیاحت سفاری ٹرین چلاناچائے اس پر ٹرین چلائی جاسکتی ہے ذرائع کاکہناہے کہ تیسرے مرحلے میں درگئی تک ٹریک کی بحالی کے بعد چوتھے مرحلے میں مردان سے چارسدہ تک ریلوے ٹریک بحال کیاجائے گا۔

اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے پشاور ناصر خلیلی نے کہاکہ ٹریک کی بحالی کے لیے دیگر ٹریک کی اپ گریڈیشن کے دوران نکالاجانے والاکارآمدسامان یہاں استعال کیاگیااور وسائل ریلوے نے خود فراہم کئے ٹریک پر سفاری اور مسافرٹرین چلائے جائے گی۔واضح رہے کہ تحت بھائی کو تاریخی مقام حاصل ہے یہاں بدھ مت کے کھنڈرات موجودہیں اور یونیسکو نے اس کوعالمی ورثہ قراردیاہے صوبہ کے پی کے کایہاں تک سفاری ٹرین چلانے کاارادہ ہے جو پشاورسے تحت بھائی تک چلے گی۔