38

سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں ‘ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

ایبٹ آباد۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا ہے کہ گلیات میں برف سے متاثرہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے وقت لگے گا،حالیہ برف باری 31 سالوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا کہا کہ جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں،3 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ مزید امکان موجود ہے،ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے وقت لگے گا، ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی صفائی میں مشکلات ہیں،حالیہ برف باری 31 سالوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔