33

پاکستان میں فلائیٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

لاہور۔فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی‘سول ایوی ایشن نے لاہور ائیر پورٹ پر چار روز بعد فلائیٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ چار روز سے بند لاہور ائیر پورٹ کھول دیا گیا۔

پی آئی اے نے پر وازوں کاشیڈول بھی جاری کردیاسول ایوی ایشن نے تمام متعلقہ ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے آپریشنل سٹاف ایئر لائن سٹاف ایئر پورٹ پہنچ گیا۔ مسافروں کو ایئر پورٹ کھلنے سے قبل فلائیٹ انکوائری سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔