66

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

کرا چی۔ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیگر شہروں میں بارش اور بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت قلات، لوئر دیر، استور، مری، آزاد کشمیر اور شمالی وزیرستان کے نواحی علاقوں میں تین روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع نیلم، ہٹیاں، بالا باغ، حویلی اور پونچھ کے میدانی علاقوں کے پہاڑوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا جب کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، رزمک اور دتہ خیل میں بھی برفباری ہورہی ہے۔ سوات کے علاقے کالام اور ملم جبہ میں جب کہ لوئردیر کے علاقے مسکین درہ، کلپانی، وادی لڑم، بنشاہی اور لاموتے میں بھی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور تیز ہواں سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ادھر کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کاتناسب 75 فیصد ہے اور ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے چل رہی ہیں تاہم آج کم سیکم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔