43

بھارت میں ایک طبقے نے جنگ کو مسترد کردیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کےاندر ایک طبقے نے جنگ کو مسترد کردیا ہے۔

تنازعات کی رپورٹنگ کے  موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر بھارت کو امن کی دعوت دی ہے جب کہ بھارت کے اندر بھی جنگ کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی اور اس جنگ  میں 70ہزارشہادتیں دیں، اب شدت پسندی کا خاتمہ کریں گے، شدت پسندی کا ناسور یک طرفہ تجزیے اور سوچ سے پروان چڑھتا ہے جہاں ایک زاویے سے تجزیہ کیا جائے اور دوسرے کو نظر انداز کیا جائے تو شدت پسندی جنم لیتی جو آگے چل کر دہشتگردی میں تبدیل ہوجاتی ہے اس لیے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد اب شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔