264

ناظم پشاور کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

پشاور۔ضلع کونسل پشاور کی اپوزیشن جماعتوں نے ایک ہفتے کے اندر اجلاس نہ بلانے پر ضلع ناظم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ٗ اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی ارکان کی حمایت سے ریکوزیشن بھی جمع کرا دی ہے جس پر 48 ارکان کے دستخط ہیں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سعید ظاہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام اپوزیشن ممبران سمیت جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ڈسٹرکٹ ناظم نے اجلاس طلب نہ کیا تو اپوزیشن کے تمام ممبران ایک ساتھ پریس کانفرنس کرکے ضلع ناظم کے خلاف تحریک چلائیں گے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے نائب ناظم و کنونیئر کو اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے ۔