47

پاکستان اور جاپان میں افرادی قوت کی بر آمد کا معاہدہ

پشاور۔حکومت پاکستان اورحکومت جاپان کے مابین جاپان کوافرادی قوت برآمد کرنے کے حوالے سے پرٹیکنیکل انٹرم ٹریننگ پروگرام کے تحت تعاون کی یاداشت پرجاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں دستخط ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے تعاون کی یاداشت پرسپیشل سیکرٹری ایشیاء پیسفک امتیازاحمدنے دستخط کئے۔یادرہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پاکستان اورجاپان کے درمیان انسٹیٹیوشنل انتظامات پرعملدرآمدہورہاہے جس کی بدولت پاکستانی ورکروں کیلئے جاپانی مارکیٹس کھل جائیں گی ۔

اس موقع پرسپیشل سیکرٹری ایشیاپیسفک امتیازاحمدنے کہاکہ ٹیکنیکل انٹرم ٹریننگ پروگرام کے اغراض ومقاصدمہارت اورٹیکنالوجیز وغیرہ حاصل کرناتاکہ ترقی پذیرعلاقوں کی اقتصادی ترقی میں کرداراداکرنے اوربین الاقوامی تعاون کوفروغ دیاجاسکے۔