84

کوہستان میں پھنسے خاندانوں کیلئے اشیاء خوردنی فراہم

پشاور۔وز یر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے کوہستان کے دور آفتادہ علاقے میں پھنسے خاندانوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اشیاخوردنوش اور دیگر ضروری اشیافراہم کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کی و جہ سے کوہستان کے علاقے ا ورنی پیچ بیلا ڈسڑکٹ کولا ئی کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہواتھا۔جسکی وجہ سے علاقے میں مقیم 21 افراد کو اشیاخوردنوش اور دیگر بنیادی سہولیات کی قلت پڑ گئی تھی واقع کی خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے سیکرٹری آر آر ایس ا ور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ریسکیو اور ر یلیف آپر یشن شر وع کر نے کے احکا مات جا ری کئے۔

علاقے میں پھنسے خا ندانوں کو امداد فراہم کر نے کے لئے پاک آرمی ، ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے نے ہیلی آپریشن کے زریعے اس علاقے تک اشیاخوردنوش پہنچائی علاقے میں محصور خاندانوں کو دیگر آباد علاقوں میں منتقل ہونے کی پیشکش کی مگر عوام علاقہ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھے جس پر پی ڈی ایم اے نے محصور خاندانوں میں کئی دنوں کا راشن تقسیم کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے محکمے کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہر وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطا بق پی ڈی ایم اے تما م ضلعی ا نتظامیہ بشمول کو ہستان دسٹر کٹ کے سا تھ قریبی را بطے میں ہے اور حا لا ت پر نظر رکھے ہو ئے ہے، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مسلسل آپریشنل ہے اور عوام پی ڈی ایم اے کی ہلپ لائن1700 یا 0919223662 پر رہنما ئی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔