85

قبائلی اضلاع میں عدالتوں کاقیام ٗ مقدمات کی منتقلی کاسلسلہ شروع

پشاور۔قبائلی علاقوں کیلئے نئے ججز کی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ پشاور نے کیسز متعلقہ سیشن جج کو ریفرکرنا شروع کردیا پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے قبائلی اضلاع میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد منگل کے روز عدالت عالیہ میں خیبر ضلع اور کرم ضلع کے شہریوں کی کیسز کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل بنچ نے کی۔

اس موقع پر وکلا نے پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ کیس یہاں پر کئے جائیں تاہم جسٹس روح الامین نے ریمارکس دئیے کہ اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ اب متعلقہ ججز تعینات ہوگئے ہیں فاضل بنچ نے پٹیشنر کے وکلا کو متعلقہ قبائلی اضلاع کے سیشن ججز کیساتھ کیسز کرنے کی احکامات جاری کرتے ہوئے کیسز نمٹا دئیے۔