216

اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ،پرویز مشرف

دبئی۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ،بھارت پر ایسا ہی حملہ ہونا چاہیے جس طرح اس نے کیا ہے، اس کیلئے پاکستانی فوج کوجگہ کا تعین کرنے کی مکمل تیاری اور پلانٹ کے ساتھ حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکمت عملی یہی ہونی چاہیے کہ ہماری فوج بھارت پرحملے کیلئے جگہ کا تعین کرے مکمل تیاری کرکے اور پلان بنا کر اپنی فورس کو اس جگہ تیار کھڑا رکھنا چاہیے جہاں سے ہم نے حملہ کرنا ہے تاکہ اگربھارت کچھ کرتا ہے جہاں اس کو فائدہ ہے تو ہمیں وہاں سے بھارت پرحملہ کرنا چاہیے جب ہم اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے تو بھارت ایسی حرکتیں آئندہ بھی کرتا رہے گا ۔

ہم توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں ہمیں مت چھیڑو انہوں نے ممبئی پلوامہ جیسے حملے بھارت خود کراتا ہے اور ان کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے یہ بھارت کی ہمیشہ روایت رہی ہے ۔ بھارت کوعالمی سطح پر بے نقاب کرنا چاہیے ۔ نریندر مودی اپنی عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ نریندرمودی کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ ایسے حربے استعمال کررہا ہے۔