206

بھارتی حکمران ٹولہ امن کیلئے خطرہ بن چکا،بلاول بھٹو

اسلام آباد۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار کا بھوکا انتھاپسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا، عالمی برادری گجرات کے قصائی کو لغام دے، امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اقتدار کا بھوکا انتھاپسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا۔

منگل کوبھارتی فضائیہ کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ایئر فورس کی دراندازی کی کوشش اور جنگی جنون کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اقتدار کا بھوکا انتھاپسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا، مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیئے ڈرامہ بازی پر اتر آیا، بھارت میں امن پسند آوازیں بہت کمزور ہیں۔ عالمی برادری گجرات کے قصائی کو لغام دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلحہ افواج کے ساتھ ہے، بھارتی جنگی جنونیت کے آگے سینہ سپر ہو کر لڑیں گے، بھارت غلط فہمی کا شکار نہ رہے، ہم اس کی جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں، امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔