55

گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنیکا حکم

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے صارفین سے بلوں کے مد میں اضافی طور وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی،صارفین کو گیس کے اضافی بل بھیجنے کے حوالے انکوائری رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی،وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ نے ملک بھر میں30فیصد گیس صارفین کو بھیجے اضافی بل بھیجے گئے۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سی اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گیس بلوں کے حوالے انکوائری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی۔اجلاس کو آ گاہ کیا گیا کہ ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ جن تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ان کو وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں ۔ اجلاس کو آ گاہ کیا گیا کہ جیسے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی عوام کو مطلع رکھا جائے گا۔