253

بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی

راوالپنڈی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اوربروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

Indian aircrafts intruded from Muzafarabad sector. Facing timely and effective response from Pakistan Air Force released payload in haste while escaping which fell near Balakot. No casualties or damage.

36K

6:36 AM - Feb 26, 2019

Twitter Ads info and privacy

20.7K people are talking about this

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی جنگی طیارے آزادکشمیر کے تین سے چار میل اندرتک آئے اورکھلی جگہ پرپے لوڈگرا کرواپس چلے گئے جب کہ حملے میں کسی انفراسٹرکچریا انسانی جان کو نقصان نہیں پہنچا اورتکنیکی ودیگراہم معلومات جلد شیئر کی جائیں گی۔

 

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

Indian aircrafts intruded from Muzafarabad sector. Facing timely and effective response from Pakistan Air Force released payload in haste while escaping which fell near Balakot. No casualties or damage.

36K

6:36 AM - Feb 26, 2019

Twitter Ads info and privacy

20.7K people are talking about this

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔