67

پی پی پی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

کراچی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیراعلی ہاؤس میں پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں ہوا جس کے دوران نیب کارروائیوں اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی تحریک کا آغاز حیدرآباد اور سکھر سے ہوگا، پہلے مرحلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی احتجاجی تحریک میں وفاقی حکومت کے اقدامات کیخلاف عوامی رائے عامہ بیدار کی جائیگی۔اجلاس کے دوران کونسل اراکین نے موقف اختیار کیا کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں کا وقت ہے ناانصافیوں پرخاموش نہیں رہ سکتے۔