122

خیبر پختونخواکے پو249پولیس آفیسر و اہلکار قومی اعزازات کیلئے نامزد

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے 14شخصیات سمیت50پولیس افسران اور اہلکاروں کو قومی اعزازات کے لئے نامزد کردیاہے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ، قا ئداعظم پولیس میڈل، پولیس میڈل، نشانہ امتیاز سمیت دیگر اعزازات کے لئے نامزدکیا ہے ۔ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر صوبے کے اہم ترین شخصیات کو قومی اعزازات کی نامزدگی کے لئے صوبائی حکومت نے سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔

صحافت ، صحت ، شوبز ، ادب ، تعلیم ، سمیت مختلف شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دینے والے شخصیات کو قومی اعزازات کے لئے صوبائی حکومت نے نامزدکردیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے اہم شخصیات کو قومی اعزازات کے لئے نامزد کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں اور 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ان کے لئے اہم اعزازات کا اعلان کردیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اعزازات کی نا مزدگی کے لئے خصوصی کمیٹی گزشتہ سال قائم کی تھی۔

جنہوں نے مختلف شخصیات کی خدمات کو مد نظررکھتے ہو ئے انہیں مختلف قومی اعزازات کے لئے نا مزدکردیا ہے ۔ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر چاروں صوبوں کی شخصیات کو اہم اعزازات سے نوازہ جائیگا ۔ 10سے زائد شخصیات کو قومی مختلف اعزازات کے لئے صوبائی حکومت نے نامزدکردیا ہے ۔