49

آغاسراج کے خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا

 

کراچی۔ نیب ٹیم نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آغاسراج کے ظاہراثاثوں کے علاوہ بھی 50 کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کاسراغ مل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب ٹیم نے کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے نیب ٹیم نے 9 مرتبہ آغاسراج سے سوالات پوچھے، آغاسراج درانی سے 150 سے زائد سوالات کیے گئے، گھر سے ملنے والی دستاویزات بھی انھیں دکھائی گئیں۔نیب ذرائع کے مطابق اثاثوں میں ظاہرنہ کی جانے والی 19جائیداد سے متعلق پوچھاگیا، اہلیہ، بیٹی اور بہو کے نام 11کروڑ کی جائیداد سے متعلق بھی سوالات کئے جبکہ شکار پور، کراچی، سکھر میں جائیداد پر ٹیکس نہ دینے کا بھی سوال کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے تفتیشی حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے ظاہر اثاثوں کے علاوہ بھی پچاس کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی نے پوچھے جانیوالے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ضد کی کہ یہ تفصیلات انکے وکیل کو فراہم کی جائیں اور ان سے ان کی ملاقات کرائی جائے۔ذرائع نے بتایا آغاسراج کو نیب حکام نے گھر سے آنے والا کھانا فراہم کیا، 2 دن میں 3 بار آغاسراج کا نیب حکام ڈاکٹر سے معائنہ کراچکے ہیں۔یاد رہے 20 فروری کو نیب کراچی نے آمدن سیزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا تھا اور رہداری ریمانڈ حاصل کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔