133

حکومت نے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی تردید کردی

اسلام آباد: حکومت نے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

 

واضح رہےکہ گزشتہ چند روز سے ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو ہونے کی خبریں زیرِ گردش تھیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن بھی سامنے آئے تھے۔