29

بھارت میلی آنکھ سے دیکھاتوآنکھیں نکال دینگے‘ شیخ رشید

 وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیدنے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کوواضح کردیاامن سیبات کروگے تو امن سے بات ہوگی۔

جنگ کی بات کروگے توجنگ کی بات ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کوواضح کردیاپاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پرڈھا ئے جانیوالے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیرہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتوآنکھیں نکال دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیاکے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہویاجنگ 20 کروڑعوام عمران خان کیساتھ ہے۔