41

پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے ٗ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں، ، تمام صورتحال سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا۔

منگل کو شاہ محمود قریشی نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر بھارتی الزامات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں، تمام صورتحال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں، تمام صورتحال سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا۔ یاد رہے پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کیا تھا۔