74

میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کی انجیو گرافی کرنیکی تجویز

لاہور۔ جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی انجیو گرافی کی تجویز د یتے ہوئے سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں ہیں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف دل کے مرض میں مبتلا ہیں، انہیں جلد علاج کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جناح اسپتال منتقلی کے پانچو یں روز جناح اسپتال کے 6رکنی بورڈ نے سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں ہیں ، سفارشات میں میاں نواز شریف کی انجیو گرافی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کی رپورٹس میں بھی انجیوگرافی تجویز کی گئی تھی، دو جنوری کو پی آئی سی نے تمام ٹیسٹ کے بعد تجویز کیا تھا کہ نوازشریف دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔ 

انہیں جلد علاج کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی انجیوگرافی کی کاپی ابھی تک موصول نہیں ہوئی، جب تک انجیوگرافی کی تفصیلات نہیں ملیں گی، اس وقت تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔