33

23 مارچ کو پشاور میٹرو کے افتتاح کا اعلان

کراچی۔وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سیلم جھگڑا نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو پشاور میٹرو کا سافٹ افتتاح کردیں گے ، اس کے بعد جلد میٹرو مرحلہ وار مکمل ہوتا رہے گا ، پشاور میٹرو لاہور میٹرو کی طرح ایک روٹ پر محدودنہیں ہے ، پشاور میٹرو پورے پشاور میں چلے گی ، پشاور کی ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار رہا ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں بہت محنت کی ، کراچی ملک کا سب سے اہم شہر ہے جس میں کافی عرصے سے آنا چاہ رہا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سیاحت کے شعبے پر کام کر رہی ہے ، کوشش کررہے ہیں طورخم بارڈر کو۔24 گھنٹے کھلا رہے ، ہمارے سینئیر وزراء4 اس معاملے پر کام کررہے ہیں ، مجھے کراچی سے اچھا رسپانس ملا ہے ، پر امید ہوں باہمی طور پر دونوں صوبوں میں سرمایہ کاری کی جائیگی ۔

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا خوش آئیند ہے ،حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالسی بہترین انداز میں لے کر چلنا ہے ، ہم افغانستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے چاہتے ہیں ، پاکستان کا سب سے بڑا چیلینج کے پی اور فاٹا کا انضمام ہے ، ہم نے فاٹا کی ایڈمینسٹریشن کو کے پی میں شامل کیا ، دس ارب روپے فاٹا میں لگانے کا پلان ترتیب دیا ہے ۔

تیمور سیلم جھگڑانے کہا کہ ایک ارب آسان قرضوں کی مد میں فاٹا کے لئیے رکھا گیا ہے ، تمام تر کاروباری طبقے کو کے پی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں ، اسٹاک ایکسچینج سے بھی کہوں گا کہ پشاور میں اپنا آفس تیار کریں ، ڈی آئی خان میں ائیرپورٹ بنانے کا پلان ہے ، بیس ایسے مقامات ہیں جسے رابطہ مقام۔بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا ۔

صاف و شفاف بجٹ بنا کر تمام تر ضلعوں کو برابر مل سکے گا ، پچھلے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ لاہور پر خرچ کیا گیا ، ہم نے ایک پانچ سالہ پروگرام تیار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو پشاور میٹرو کا سافٹ افتتاح کردیں گے ، اس کے بعد جلد میٹرو مرحلہ وار مکمل ہوتا رہے گا ، پشاور میٹرو لاہور میٹرو کی طرح ایک روٹ پر محدودنہیں ہے ، پشاور میٹرو پورے پشاور میں چلے گی ، پشاور کی ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔