114

سعودی ولی عہد کا 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا حکم

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی درخواست کے بعد فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

As a sequel to Prime Minister of Pakistan request, His Royal Highness the Crown Prince of KSA Mohammad Bin Salman has ordered the immediate release of 2107 Pakistani prisoners Saudi Jails.

19.7K

11:57 AM - Feb 18, 2019

Twitter Ads info and privacy

6,864 people are talking about this

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کیا جائے۔