124

پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے‘ فواد چوہدری

سلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان نے عالمی مسلم تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنا ہے۔

اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے ،دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے۔ پاکستان نے عالمی مسلم تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ پاکستان کے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی حالیہ سرمایہ کاری گزشتہ دس سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔