138

کلبھوشن یادیو کیس ٗپاکستان کا تحریری جواب تیار

اسلام آباد۔ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان نے دفاع کیلئے تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔ بھارتی جاسوس کا اعترافی بیان پاکستان کے جواب کا حصہ ہے۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی ادارہ انصاف میں جو جواب جمع کروایا جائے گا۔

اس میں اہم بیانات بھی شامل ہیں۔ بھارتی جاسوس کا وہ بیان بھی اس کا حصہ ہے جس میں کلبھوشن نے تسلیم کیا کہ اس کوسی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا، مجرم نے ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی اقرار کیا۔پاکستان کے جواب میں یہ بھی تحریر ہے کہ کلبھوشن جاسوس ہے، ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی۔

اگر اس کا پاسپورٹ جعلی تھا تو وہ 17 بار ممبئی اور دلی کا سفر کیسے کرگیا ؟۔پاکستان کے جواب میں یہ بھی شامل ہے کہ بھارتی جاسوسی ادارے را کے ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی۔