137

یوٹیلیٹی سٹورز میں جنرل منیجر تعینات کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں تین جنرل منیجر تعینات کرنیکا فیصلہ، گریڈ 19کے جنرل منیجرز دو سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں تین جنرل منیجر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جنرل منیجر فنانس ، ویجیلینس پلانگ اینڈڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر بھرتی کیے جائیں گے ۔ گریڈ 19کے جنرل منیجرز کی تعیناتی دو سال کیلئے ہوگی جبکہ تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے کی جائے گی ۔ تینوں جنرل منیجرز کے عہدوں کیلئے عمر کی بالائی حد 45برس مقرر کی گئی ہے۔