101

اہلیہ کی زچگی کے دوران 10روز کی چھٹی کا اعلان

کراچی۔ سندھ حکومت نے صوبے کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین اور ان کی بیگمات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومتِ سندھ نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے اہلیہ کی زچگی کے دوران 10 روز کی چھٹی کی نوید سنائی ہے۔

اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابن مسیح نے صوبے کے تمام افسران کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد 10 روز کی چھٹی حاصل کی جاسکے گی، اور تمام سینئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے۔