72

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور۔احتساب عدالت نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برداران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کردی،عدلت نے خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ جلد کام کیا کرو۔ ہفتہ کو نیب کی جانب سے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کواحتساب عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ معزز جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

فاضل جج نے سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ریفرنس کا کیا بنا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ 90 روزپورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔احتساب عدلت نے خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ جلد کام کیا کرو۔بعدازاں احتساب عدالت نے پیراگون ہاسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برداران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔