50

بلوچستان میں فائرنگ ٗ 2 ایف سی اہلکار شہید

لورالائی ۔بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید ایک رہ گیرزخمی اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے ژوب روڈ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو ایف سی اہلکار کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو ایف سی اہلکار خالق حقیقی سے جا ملے جاں بحق ہونے والوں میں ایف سی حولدار علاؤ الدین کا تعلق لکی مروت سے جبکہ لا نس نائک انور کا تعلق کرک سے بتا یا جاتا ہے ۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر شمس اللہ بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔