214

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کی نوید سنا دی اور بتایا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 26 فروری تک بلوچستان، سندھ  اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ  بارشیں ہوں گی جب کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔