137

نیب کا شہباز شریف کی رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے شہبازشریف کو رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ضمانت پر رہاکرنے کرنے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شہبازشریف کے ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے نیب بورڈ اجلاس میں تمام آئینی اور قانونی نکات پر غوروغوض کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔