179

کوہاٹ‘آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ۔سورگل میں آسمانی بجلی ٹرانسفارمر پر گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سورگل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ٹرانسفارمر پر گری جس سے بیک وقت 20 سے زائد گھروں میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔

علاقے میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔