36

کلبھوشن یادیو کیس‘ پاکستانی وفد ہیگ روانہ

اسلام آباد۔عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کیلئے پاکستانی وفد ہیگ روانہ ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ، وزارت قانون کے اعلیٰ حکام اور اٹارنی جنرل وفدمیں شامل ہیں ۔سابق چیف جسٹس جیلانی ایڈہاک جج کے فرائض انجام دیں گے عالمی عدالت میں18 فروری کو بھارت دلائل کا آغاز کرے گا ۔

19 فر وری کو پاکستان اپنے دلائل پیش کرے گا،20فروری کوبھارتی وکلاء پاکستانی دلائل پربحث کریں گے ،21 فروری کو پاکستان بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دے گا ، کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے بھارت نے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گا مبارک حسین پٹیل کے نام سے جاری پاسپورٹ پر بھارت نے تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔

مبارک حسین پٹیل کے نام سے 17 بار کلبھوشن یادیو نے دہلی کا دورہ کیا عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ 3 سے چار ماہ تک سنائے گی۔ دونوں ملکوں کی جانب سے شواہد عالمی عدالت میں جمع کرائے جاچکے ہیں ۔ پاکستان یا بھارت مزید دستاویزات عالمی عدالت میں جمع نہیں کراسکتے۔