42

18ویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے ‘فروغ نسیم

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے، نیب قوانین میں ترمیم 2 ماہ کے اندر ہوگی، بے نامی جائیداد ضبط کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی ضروری مگر ابھی رول بیک کا کوئی امکان نہیں، شاہراہ دستور پر میرا کوئی اپارٹمنٹ نہیں، ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ کیس میں وزیراعظم کا وکیل تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ بے نامی جائیداد ضبطگی سے متعلق ضوابط تیار کر لئے گئے، نیب قوانین میں ترمیم اب بس 2 ماہ کی بات ہے، حکومت اور اپوزیشن کے نیب قانون سے متعلق متفقہ نکات کی پہلے منظوری دی جائے۔