68

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر کرنیوالے 4افراد گرفتار

ملتان۔ وزیراعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیز تقریرکرنے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر نے والے 4 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے وزیرعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے وزیراعظم کیخلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ، گرفتار ہو نے والو ں میں مو لا نا عبد الجبار ، ھنزلہ ، وقاص اور عبد الروف شامل ہیں ان چا روں افراد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف نفرت انگیز تقریر کی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل ملک میں اننتشار پھیلا نا چاہتے تھے ۔