37

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کی نگرانی کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کی نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات میں ’’رابطہ سیل ‘‘ قائم کرنے کااعلان کیا ہے ٗ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو بھی دفاترسے زیادہ فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پشاور ٗ کوہاٹ ٗ ایبٹ آباد اور مردان میں سینی ٹیشن کمپنیاں قائم ہیں ادھر وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمپنیوں کے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی اور نکاسی آب پر خصوصی توجہ دیں۔