123

پشاور کے 40ہزار رکشوں کے لئے روٹس مخصوص

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں 40ہزا ر سے زائد رکشوں کو بند کرنے اور انہیں مخصوص روٹس تک محدود کرنے کے لئے اہم اجلاس آج طلب کیا گیاہے ٗپشاور میں چلنے والے 80ہزار میں 40ہزار رکشے غیر قانونی ہیں۔

بی آر ٹی منصوبے کے پیش نظر رکشوں کے لئے بھی مخصوص روٹس ہو نگے اورمخصوص روٹس کے علاوہ دیگر روٹس پر ان کے چلنے پرپابندی عائد ہوگی ۔

بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے پیش نظر پرانے بسوں کو بھی تحویل میں لیا جا رہاہے دلہ زاک روڈ ٗرنگ روڈ ٗچارسدہ روڈ ٗ اندرون شہر سمیت مختلف روٹس کے لئے بسیں چلائی جائیں گی آج کے جلاس میں ٹرانسپورٹ ٗ ایکسائز ٗ پی ڈی اے اور بی آر ٹی کے حکام شرکت کرینگے ۔