62

اسلام آباد میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنانیکا اعلان

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سائنسی تحقیقات کیلئے 50 ملین کی لاگت سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حکومت نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 50 ملین مختص کیلئے ہیں یہ پارک کامسیٹس یونیورسٹی کے اشتراک سے بنایا جائے گا اور اس حوالے سے ایک مشہور کمپنی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔

جب ا سے حوالے سے کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ اس پارک کے قیام کا مقصد سائنس کے طلباء اور سائنسی تحقیقات کو فروغ دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے طلباء کو سائنس کے حوالے سے تما م تر سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا ہوں گے کامسیٹس ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ انشاء الللہ جلد از جلد شروع ہو جائے گا۔

اور اس کی فزیبلٹی رپورٹ تیا ر کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ 2017 میں نسٹ اور ایچ ای سی نے اس منصوبے پر کا م شرو ع کیا تھا اور یہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہو نا تھا تاہم حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے یہ منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا