29

سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں‘ وزیر اعظم

اسلام آباد ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پرکشش اور وسیع مواقع میسر ہیں،پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاسکل گرکن نے وزیراعظم عمران خان کو آرگنائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پاسکل گرکن نے حکومت کی جانب سے سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے وضع پالیسی کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع میسر ہیں۔

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا۔