34

شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کرلی ‘عمران خان

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعمران خان نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔

شکایات سیل نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ قائم کیا۔دوسری جانب پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار پائی۔