97

عوام سستا حج کے جھانسے میں نہ آئیں ٗ نور الحق قادری

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ کرنسی ریٹ میں اضافہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوٹہ حج والے سستا حج کرواتے ہیں تو ہم انعام اور ایوارڈ بھی دیں گے،عوام کسی کے باتوں میں نہ آئیں صرف رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کیساتھ لین دین کریں،سعودی حکومت نے رواں سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغازہوگا،گزشتہ سال حجاج کو منی میں کھانے کی شکایت رہی،اس سال حجاج کو پاکستانی تازہ کھانا فراہم کیا جائیگا ،بلوچستان، کے پی کے کے دور افتادہ علاقوں میں موبائل ویری فیکشن سسٹم ہوگا،سوشل میڈیا کے زریعے بھی سب زیادہ فوکس حجاج کی تربیت پر ہوگا۔ بدھ کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حج پالیسی پچھلے ہفتہ جاری ہوچکی ہے ،حج پالیسی کی حمایت اور مخالفت جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حج پالیسی کے خدو وخال اور تفصیلات پر جانا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دو روز سے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز جن کے پاس کوٹہ بھی نہیں پیکج کی باتیں کررہے ہیں،کوٹہ ہولڈرز بھی نہیں اور سستا حج پیکج کی آفر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوٹہ حج والے سستا حج کرواتے ہیں تو ہم انہیں انعام اور ایوارڈ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کسی کے باتوں میں نہ آئیں صرف رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کیساتھ لین دین کریں۔ نور الحق قادری نے کہاکہ رواں سال حج پیکج میں اضافہ ہوا ہے اسکی وجوہات بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام سے انتظامات پر ملاقات و بات چیت ہوئی تھی،ہم نے بہتر سے بہتر حج کروانے اور انتظامات پر زور دیا ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے ہمیں بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے،لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغازہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا امیگریشن لاہور اور کراچی ایئر پورٹ سے ہوجائے گی ،عازمین بغیر لائن جدہ ایئرپورٹ سے نکل جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت ہمارے لئے ای ویزہ کی فراہمی کا بندوست کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ نور الحق قادری نے کہا کہ کوئٹہ سے اس سال براہ راست فلائٹس جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال حجاج کو منی میں کھانے کی شکایت رہی،اس سال حجاج کو پاکستانی تازہ کھانا فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حجاج کی تربیت کے لئے وہیں ایک عارضی حج کیمپ کا بندوبست کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان، کے پی کے کے دور افتادہ علاقوں میں موبائل ویری فیکشن سسٹم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے بھی سب زیادہ فوکس حجاج کی تربیت پر ہوگا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ عازمین کی تربیت کیلئے خاص منصوبہ کی ہے،خواتین کی تربیت کے لئے بھی خاص انتظام ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حج فارم کو بھی اس بار انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے حج کوٹہ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوتی تو مفت حج کرواتے۔انہوں نے کہا کہ حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ کرنسی ریٹ میں اضافہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام ائیرلائنز کیساتھ بات چیت کے بعد صرف 17 ہزار روپے کا اضافہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش تھی فری سکائی پالیسی لائیں مگر سعودی ادارہ گاکا نہیں مانا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے ویٹ ٹیکس عائد کیا اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار تمام سرکاری حجاج کو مشاعر میں ٹرین کے ٹکٹ دیں گے۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت ہمارا پیکج انڈیا، ملائشیا، اندونیشا سے بھی کم ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست قائم کررہے ،عوام کی استطاعت بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعہ کی چھٹی اور سود کے خاتمے کے لئے بھی اقدام کرینگے ۔ انہوں ن ے کہاکہ بائی روڈ حج کے خواہاں ہیں لیکن ابھی تک سعودی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔