119

حمزہ شہبازکے بیرون ملک قیام میں توسیع

لاہور ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے نومولود بیٹی کی صحت خرابی کے باعث بیرون ملک مزید 15روز قیام کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی رہنما نے دورہ برطانیہ میں توسیع سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی لندن میں ہارٹ سرجری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کو مزید 15 روز لندن میں قیام کی اجازت دے، حمزہ شہباز بیٹی کی صحت یابی کے بعد فوری وطن واپس آجائیں گے۔