101

دبئی اثاثے ٗ خیبرپختونخوا کے مزید 25افراد کو نوٹس

پشاور۔ایف آئی اے نے دبئی میں اثاثے رکھنے والے خیبرپختونخوا کے مزید 25افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اس سے قبل 22افرادکو نوٹسز جاری کئے گئے تھے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے بیرون ممالک میں اثاثے رکھنے والوں کی تفصیلات اکھٹی کر رہی ہے ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 25جنوری کو 22افرادکو نوٹسزجاری کئے گئے تھے جن کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کل 47افراد کے بارے میں چھان بین جاری تھی پچیس افراد کے بارے میں تحقیقات مکمل ہو گئی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہیں بھی نوٹسز جا ری کردیئے ہیں۔ اور انہیں بھی بیانات قلمبند کرنے کے لئے مرحلہ وار طور پر طلب کر لیا ہے ۔ خیبر پختونخوا اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع سے ان افراد کا تعلق ہے 47افراد کے بیانات قلمبند کر کے ڈی جی ایف آئی اے کو اس ضمن میں آگاہ کردیا جائے گا۔