141

وزیراعظم نے کم عمر ایتھلیٹ کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد۔پاکستان کی کم عمر ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا،کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ ایاز نے ورلڈ تھائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتنے کے بعد اپنی جیت وزیراعظم عمران خان کے نام کر دی تھی۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ عائشہ ایاز کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت دی جا رہی ہے۔

8 سالہ عائشہ ایاز کی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی۔واضح رہے سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے دوبئی میں ورلڈ تھائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو ملک بھر میں کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوا،عائشہ سوات کی رہائشی ہے ۔

عائشہ ایا ز نے اپنی کا میا بی وزیر اعظم عمر ان خان کے نا م کی تھی ۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں وہ مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کیلی گرافر مس سونیا سے بھی ملاقات کی تھی جنھوں نے قومی ترانے کے الفاظ میں بنی وزیراعظم خان کی تصویر بنائی تھی عمران خان کیلی گرافر مس سونیا کے فن سے متاثر ہو گئے تھے۔