97

یوسف رضا گیلانی جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ٗ بلاول

اسلام آباد۔پاکستان پیپلز پارفی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک سفر کرنے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وطیرہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف غیرقانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے۔