119

علیم خان گرفتاری‘ وزراء کو بیانات سے روک دیا گیا

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر وزراء کوغیر ضروری بیانات سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے میں تمام امور قانون کے مطابق چلائے جائیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے سینئر وزیر برائے بلدیاتی عبدالعلیم خان کی گرفتاری سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد ان کی جانب سے فوری استعفیٰ کے اقدام کو سراہا۔ وزیراعظم نے وزراء کو اس حوالے سے غیر ضروری بیانات سے اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے میں تمام امور قانون کے مطابق چلائے جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں پر عبدالعلیم خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔