230

بھارت کا مقدر شکست کے علاوہ کچھ نہیں، بلاول

اسلام آباد۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا، بھارت کا مقدر شکست کے علاوہ کچھ نہیں، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا۔

مظلوم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔ منگل کو یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا، بھارت کا مقدر شکست کے علاوہ کچھ نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ عالمی برادری عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے، مودی کو لغام دے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے منشور پر عملدرآمد کے لیئے پابند کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر، پیپلز پارٹی کے نظریئے کا اہم جْز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پی پی پی قیادت کی کاوشیں تاریخی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے جس طرح کشمیری عوام کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، اس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بی بی نے حکومتی سطح پر ہر سال یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اہم فیصلہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں، جنہوں نے پارلیامینٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی قائم کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اْٹھائی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔