139

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا

اسلام آباد۔ وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، ایک بار بیرون ملک جانے کی مدت 10 دن سے بڑھا کر 30 دن تک کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے وزارت داخلہ سے ایک بار بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے یہ درخواست لاہور کی ایک عدالت کو بھی دی تھی۔

عدالت میں درخواست ڈالنے کے بعد وزارتِ داخلہ نے حمزہ شہباز کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت 10 دن تک ہوتی ہے جس کی مدت بڑھا کر 30 دن تک کی جاسکتی ہے۔ حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔