170

بنوں میں دھماکہ ٗ 6افراد جاں بحق

بنوں ۔ بنوں میں گھر کے اندر دھماکے میں میاں بیوی اور4 بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں میں تھانہ حوید کے علاقے ویدان لنڈی ڈاک میں رہائش پذیر سکول ٹیچربرکت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ برکت اللہ اپنی اہلیہ اور 4بچوں سمیت کمرے میں موجود تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا ۔ پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے پیش آیا۔